21 اپریل، 2017، 11:45 AM

مصری فوج نے 19 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مصری فوج نے 19 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 19 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 19  وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصری فوج کے ترجمان بریگیڈئیر تامر رفاعی نے کہا ہے کہ فوج نے صحرائے سینا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داعش سے وابستہ مقامی وہابی دہشت گرد تنظیم انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی بمباری کرکے متعدد ٹھکانوں، اسلحہ کے گوداموں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ اس دوران  وہابی تنظیم کے 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شرعی کمیٹی کا سربراہ بھی شامل ہے۔

News ID 1871946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha