مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سکیورٹی فورسز پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ مصر کے شہر سینا کے جنوب میں واقع سینٹ کیتھرین کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا ۔ حملے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4دیگر زخمی ہوگئے ۔وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مصر، عراق، شام، پاکستان ، لیبیا اور افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں۔
مصر میں سکیورٹی فورسز پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
News ID 1871899
آپ کا تبصرہ