10 اپریل، 2017، 5:07 PM

پاکستان پر وہابی دہشت گردی کا راج/ مہذب خاندانوں کا پاکستان سے فرار

پاکستان پر وہابی دہشت گردی کا راج/ مہذب خاندانوں کا پاکستان سے فرار

پاکستان بھر میں وہابی دہشت گردی کا دور دورہ ہے وہابی دہشت گرد آرمی اسکولوں سے لیکر مذہبی اور ثقافتی مراکز کو تباہ و برباد کررہے ہیں وہابی دہشت گرد پاکستان کے بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان سے مہذب خاندان فرار کررہے ہیں ۔گزشتہ برس کراچی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امجد صابری کے اہلخانہ بھی پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں وہابی دہشت گردی کا دور دورہ ہے وہابی دہشت گرد آرمی اسکولوں سے لیکر مذہبی اور ثقافتی  مراکز کو تباہ و برباد کررہے ہیں وہابی دہشت گرد پاکستان کے بےگناہ  شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان سے مہذب خاندان فرار کررہے ہیں ۔گزشتہ برس کراچی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امجد صابری کے اہلخانہ بھی پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کےمعروف قوال  شہید امجد صابری کے اہلخانہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  40 سالہ شہید  امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا ہے کہ  وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے، ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔ واضح رہے کہ 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں موٹر سائیکل سوار  وہابی دہشت گردوں نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں شہید  کردیا تھا۔ جس کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ شہید امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی سیاسی اور مالی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1871711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha