مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ترک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 4 روسی شہری بھی شامل ہیں۔استنبول کے گورنر نے بھی اس’حادثےکی تصدیق کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق استنبول کے گورنر وسپ سہن نے بتایاکہ استنبول کے قریبی ضلع میں 10مارچ کی صبح ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں پانچ افراد سوار تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہائی وے کے قریب ہی ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل سکورسکائی ایس 76ہیلی کاپٹر ایک ٹی وی ٹاور سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مرنیوالے چار روسی شہری سوار تھے جبکہ پائلٹ ترک شہری تھا۔ ہیلی کاپٹر نے صبح سواگیارہ بجے اتاترک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور پانچ منٹ بعد ہی تباہ ہوگیاجس کی اطلاع ملتے ہی کئی ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھجوادی گئیں ۔
ترکی کے شہر استنبول میں ترک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 4 روسی شہری بھی شامل ہیں۔
News ID 1870991
آپ کا تبصرہ