9 مارچ، 2017، 11:00 PM

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند افراد ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسند افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسند افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے سری نگر شہر کے باہر ایک گاؤں کا مشتبہ دہشت گردوں کے وہاں چُھپے ہونے کے شبے میں محاصرہ کیا۔ پولیس کے مطابق محاصرے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک 15 سالہ طالب علم بھی جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف انکاؤنٹر کے دوران سیکڑوں افراد جائے وقوع پر جمع ہوگئے جنہوں نے محصور علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے حکومتی فورسز کی جانب پتھر پھینکے۔

News ID 1870976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha