مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کےترجمان احمد شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جارحانہ اقدامات کے رکنے کا انتظار کررہے ہیں ورنہ دوسری صورت ہم پاکستان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔افغان ترجمان نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا مقابلہ کریں گے۔اطلاعات کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ احمد شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے جارحانہ اقدامات پاک افغان تعلقات کو مزید خراب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغان حکومت اور افغان سکیورٹی فورسز ملکی سالمیت کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، عالمی قوانین توڑنے والے کسی بھی پاکستانی اقدام کا بھر پور جواب دیں گے۔
آپ کا تبصرہ