9 فروری، 2017، 3:14 PM

امریکہ کا اصلی ہدف عالم اسلام کو تقسیم کرنا ہے/ دفاعی طاقت میں اضافہ پر تاکید

امریکہ کا اصلی ہدف عالم اسلام کو تقسیم کرنا ہے/ دفاعی طاقت میں اضافہ پر تاکید

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکہ کا نئے مشرق وسطی کا مقصد دنیائے اسلام کو تقسیم کرنا ہے اور ایران کی دفاعی توانائي درحقیقت دنیائے اسلام کی دفاعی توانائي ہے جسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکہ  کا نئے مشرق وسطی کا مقصد دنیائے اسلام کو تقسیم کرنا ہے اور ایران کی دفاعی توانائي درحقیقت دنیائے اسلام کی دفاعی توانائي ہے جسے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران اور عالم اسلام کے خلاف بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اقتدار ایسے شخص کے پاس پہنچ گيا ہے جس کے بیانات میں میں تضاد پایا جاتا ہے جو احمقانہ الفاظ استعمال کرتا ہے جو مغرب کی شکست کا مظہر ہے۔

جناب ولایتی نے مشرق وسطی کے بارے میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے ان کے قدرتی وسائل پر اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیص در نے اگر عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسی ترک نہ کی تو مسلمان اسے ایسا سبق سکھائیں گے جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکے گا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکی مفادات کے بجائے عالم اسلام کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے اور عالم اسلام کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1870318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha