8 فروری، 2017، 5:29 PM

امریکی صدر کی بیوی کا برطانوی اخبار کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

امریکی صدر کی بیوی کا برطانوی اخبار کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمسر اور امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمسر اور امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف 15کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں۔ ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پر جاتی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں 90 کے دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کیا اور وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق جس ماڈلنگ ایجنسی میں ملانیا کام کرتی تھیں۔ اس کی طرف سے وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں۔
ملانیا ٹرمپ کے وکلا کے مطابق یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لیے تباہ کن ہیں۔

News ID 1870304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha