30 جنوری، 2017، 11:12 PM

پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نظر بند

پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ  حافظ سعید نظر بند

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور جماعۃ الدعوۃ کےمرکز کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مہر خبررسا ں ایجنسی نےڈان  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور جماعۃ الدعوۃ  کےمرکز کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں جماعت الدعوۃ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے اور لاہور کی سڑکوں پر لگے جماعت الدعوۃ کے بینرز اتار دیئے گئے ہیں۔جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوتے لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع مرکز کے باہرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سیکرٹری اطلاعات ندیم اعوان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس کی بھاری نفری جماعت الدعوۃ کے مرکز پر پہنچی اور ہمیں اطلاع دیا کہ حافظ سعید کو نظر بند کیا جائے گا'۔ندیم اعوان کے مطابق پولیس کے مطابق ان کے پاس حافظ سعید سمیت دیگر پانچ افراد کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں۔صوبائی محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جماعت الدعوۃ کے دفاتر سے تنظیم کے پرچموں کو اتار کر ان کی جگہ قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کرکے اس کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن (1)EEE-11 کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ادھر ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے حکومت کو جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے نام کو فورتھ شیڈول میں رکھنے کی تجویز دی تھی۔

News ID 1870101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha