15 مارچ، 2009، 11:42 AM

نواز شریف

پاکستان حکومت نےنواز شریف کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے

پاکستان حکومت نےنواز شریف کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے نواز شریف کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور انھیں ان کی قیامگاہ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے نواز شریف کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور انھیں ان کی قیامگاہ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن میں مقیم ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ حکومت پنجاب نے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کو لاحق خطرات کے پیش نظر گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔اور انھیں لانگ مارچ میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ مسلم ليک نون کے جن افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، صوبائی صدر سردار ذوالفقار علی کھوسہ، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں۔پاکستان کے اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق بعض خود کش حملہ آور لاہور شہر میں داخل ہو چکے ہیں جن کا ہدف میاں نواز شریف ہیں اور لانگ مارچ کے دوران خود کش حملوں کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

News ID 849438

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha