18 فروری، 2017، 1:28 PM

جماعۃ الدعوۃ کے سررباہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

جماعۃ الدعوۃ کے سررباہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نےلشکر طیبہ کے سابق سربراہ اورجماعت الدعوۃ کے موجودہ سربراہ حافظ محمد سعید اور ان کے ایک قریبی ساتھی قاضی کاشف سمیت ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے قانون کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نےلشکر طیبہ کے سابق سربراہ اورجماعت الدعوۃ کے موجودہ سربراہ حافظ محمد سعید اور ان کے ایک قریبی ساتھی قاضی کاشف سمیت ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے قانون کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کردیئے ہیں۔اس کے علاوہ حافظ سعید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا نام اس فہرست میں شامل کیا، جس میں پہلے سے 1450 افراد کے نام موجود ہیں۔جماعت الدعوۃ کے تین دیگر افراد جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گیے، ان میں فیصل آباد سے عبداللہ عبید، اور مرید کے کے مرکزِ طیبہ سے ظفر اقبال اور عبدالرحمٰن عابد شامل ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان 5 افراد کو جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا 'سرگرم رکن' قرار دیا، وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کو ان کے خلاف ’ضروری کارروائی‘ کرنے کی ہدایت کی۔

News ID 1870530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha