26 اگست، 2009، 6:12 PM

انٹرپول کا نوٹس

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف انٹرپول کا نوٹس

ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنرنوٹس جاری کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنرنوٹس جاری کردیاہے۔ ہندوستان کے اخبارہندوستان ٹائمز نے لکھاہے کہ انٹرپول نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس (آر سی این) جاری کر دیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی طرف سے ریڈ کارنر نوٹس کا اجراء بھارتی ادارے سی بی آئی کے انٹرپول کو خط لکھنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔ ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید گزشتہ برس چھبیس نومبر کو ممبئی پر ہونے والے حملوں کے سرغنہ ہیں۔ دوسری طرف جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے اس خبرکوہندوستانی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈہ قراردے کر رد کردیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان مین واقع انٹرپول کے بیورو نےرواں مہینے میں تیرہ ایسے افراد کے بارےمیں عالمی الرٹ نوٹس جاری کیا ہے جو پاکستان کو ممبئي دہشتگردانہ حملوں میں مطلوب ہیں۔
News ID 936778

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha