27 جنوری، 2017، 11:42 PM

صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

صومالیہ کی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں جس کے نتیجے 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے  حملے کے بعد اُن  کے دہشت گردوں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔ ادھر کینیا کے فوجی ترجمان  کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب کہ مقامی میڈیا  کا بھی کہنا ہے کہ الشباب کے حملے میں کینیا کی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تاہم فوجی بیس پر حملہ آوروں اور فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

News ID 1870027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha