27 جنوری، 2017، 11:39 PM

سارک کے 8رکنی ممالک کا اجلاس فروری میں نیپال میں ہوگا

سارک کے 8رکنی ممالک کا اجلاس فروری میں نیپال میں ہوگا

پاکستان میں سارک کا منسوخ ہونے والا سربراہی اجلاس فروری میں نیپال میں منعقد ہوگا سارک کے 8 رکنی ممالک فروری میں نیپال میں ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سارک کا منسوخ ہونے والا سربراہی اجلاس فروری میں نیپال میں منعقد ہوگا سارک کے 8 رکنی ممالک فروری میں نیپال میں ملاقات کریں گے۔ آٹھ ممالک کے نمائندوں کی ملاقات پہلی اور دوسری  فروری کو نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہو گی، اجلاس میں پاکستان اور ہندوستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اس ملاقات میں تعطل ختم کرکے گزشتہ سال کے منسوخ ہونے والے اجلاس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ سال سارک کا اجلاس پاکستان میں ہونا تھا جو ہندوستان  اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزآم کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

News ID 1870026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha