مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت 566 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔
اس سے قبل اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظر انداز کرتے ہوئے یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
News ID 1869922
آپ کا تبصرہ