مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں 29 یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی اتحادی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے حدیبیہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ہزآر یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ 40 ہزار یمنی شہری زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور وعورتیں شامل ہیں۔ سعودی عرب نےدو سال دس ممالک کو ساتھ لیکر یمن پر یلغار کا آغاز کیا لیکن ابھی تک وہ اپنے اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔
یمن کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں 29 یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1869863
آپ کا تبصرہ