9 جنوری، 2017، 5:23 PM

گڈانی میں جہاز میں آگ لگنے سے 5 مزدور ہلاک

گڈانی میں جہاز میں آگ لگنے سے 5 مزدور ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک ناکارہ جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 مزدور جھلس کر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک ناکارہ جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 مزدور جھلس کر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شب بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں کھڑے ایل پی جی کے ناکارہ جہاز پر کام جاری تھا کہ اس میں آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ مقام کی طرف روانہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جہاز میں 50 سے زائد مزدور کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق جہاز میں سے 5 مزدوروں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی جبکہ 3 مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب گڈانی لیبر ایسوسی ایشن کے صدر بشیر محمود دانی نے 8 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی کا بدترین واقعہ گذشتہ برس نومبر میں پیش آیا تھا، جب ناکارہ آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 27 مزدور ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1869592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha