9 جنوری، 2017، 4:39 PM

لندن میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے ہزاروں مسافر پریشان

لندن میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے ہزاروں مسافر پریشان

لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتال 24 گھنٹے کی ہے جو لندن کےوقت کے مطابق آج شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ملازمین نے 24 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ہے، ریلوے یونین کی جانب سے یہ ہڑتال نوکریوں میں مجوزہ کٹوتیوں کے خلاف کی جارہی ہے۔ ادھر برٹش ایئرویز اور سدرن ریلوے کے ملازمین کی جانب سے بھی اس ہفتے ہڑتالوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

News ID 1869590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha