2 جنوری، 2017، 1:30 PM

صدر سٹی میں بم دھماکے میں 17 افراد جاں بحق

صدر سٹی میں بم دھماکے میں 17 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقہ صدر سٹی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 17 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقہ صدر سٹی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 17 شہری جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک کار میں نصب کیا گیا تھا ۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

News ID 1869441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha