31 دسمبر، 2016، 11:19 AM

ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

ہندوستانی حکومت نے اہم وہابی مبلغ ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اہم وہابی مبلغ  ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وہابی  مبلغ ذاکر نائیک اور ان کی غیرسرکاری تنظیم پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرا دیا جب کہ مقدمہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حکام کے مطابق اسلامک ریسرچ سینٹر کے نام پر مبینہ طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم سے متعلق تحقیقات کی جائے گی جب کہ ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر دستاویزات کی نقول حاصل کرلی گئی ہیں اور پوچھ گچھ کے لئے انہیں طلب بھی کیا جاسکتا ہے۔وہابی مبلغ ذاکر نائیک ان دنوں بھارتہندوستان میں موجود نہیں وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے سعودی عرب میں قیام پذير ہیں۔

News ID 1869376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha