مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير خارجہ چاووش اوغلو نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ٹیلیفون کیا اور شام کے شہر حلب کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں شام میں جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں تک امداد رسانی کے موضعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ حلب کو کل شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا اور کئی دہشت گردگروہوں نے ہتھکیار زمین پر رکھ دیئے ہیں اور شامی فوج کے سامنے تسلیم ہوگئے ہیں۔۔
ترکی کے وزير خارجہ چاووش اوغلو نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ٹیلیفون کیا اور شام کے شہر حلب کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1868999
آپ کا تبصرہ