مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیا ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کا کل رات انتقال ہوگیا ان کی آخری رسومات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مقامی حکومت نے ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی لاش اسپتال سے ان کی رہائش گاہ " اماںپوز گارڈن " منتقل کی جائے گی جہاں رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کی لاش رجاجی ہال منتقل کی جائے گی۔
جے للیتا کی موت سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔تاہم اسپتال انتظامیہ نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے ان کی موت کا اعلان کیا۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے جے للیتا معروف اداکارہ تھیں فلم عزت میں اداکار دھرمندر کے ساتھ کام کیا، انھیں تامل ناڈو کے عوام میں کافی مقبولیت حاصل تھی۔
ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کا کل رات انتقال ہوگیا ان کی آخری رسومات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مقامی حکومت نے ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1868800
آپ کا تبصرہ