29 نومبر، 2016، 8:31 PM

جموں میں مسلح افراد کے حملے میں 7 فوجی ہلاک

جموں میں مسلح افراد کے حملے میں 7 فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی خطے جموں میں ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے ایک کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی خطے جموں میں ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے ایک کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ہندوستانی فوج کے کسی ٹھکانے پر اپنی نوعیت کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ہندوستانی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق منگل کی صبح پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے نگروٹہ میں کور ہیڈکوارٹر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات فوجی یونٹ پر دھاوا بولا۔حملہ آور دستی بم پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے آفیسرز میس میں داخل ہوگئے۔بیان کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں ایک فوجی افسر اور تین اہلکار ہلاک ہوئے اور حملہ آور اس دوران دو ایسی عمارتوں میں داخل ہونے میں کامیاب رہے ہیں جہاں فوجی اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ موجود تھے۔بیان میں کہا گیا ہے حملہ آوروں نے وہاں موجود 12 فوجیوں، دو خواتین اور دو بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ہندوستانی فوج  کے مطابق تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تاہم بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن میں مزید ایک فوجی افسر اور دو اہلکار مارے گئے۔ ادھر جموں کے سانبہ علاقہ میں بھی مسلح افراد نے بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔

News ID 1868648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha