مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ،حزب اختلاف کی جماعتیں ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں آگئی ہیں،ہندوستانی ذرائع کے مطابق راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ نے گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے کے نعرے بھی بلند کردیے ہیں۔ واضح رہے ہندوستانی وزیر اعظم نے کرپشن روکنے کے نام پر راتوں رات فیصلہ کرتے ہوئے 1000 اور 500 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باعث بینکوں کے باہر بڑی بڑی لائنیں لگ گئی تھیں،ابھی تک ان کے خلاف سڑکوں پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ہندوستانی وزير اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ اپوزیشن نے مودی کو چور قراردیدیا
ہندوستان میں راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے۔
News ID 1868526
آپ کا تبصرہ