مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ اسکیم کے تحت حکومت نے غیر اعلانیہ آمدنی پر 30؍ فیصد ٹیکس اور 10؍ فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی تجویز میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنی دولت کو چھپا رکھا ہے اور اس کا انکشاف نہیں کیا تو ایسی دولت پر 75؍ فیصد ٹیکس اور 10؍ فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے ملک کے انکم ٹیکس کے قوانین میں ترمیم کیلئے قانون کا مسودہ پیش کر دیا ہے جس کے تحت دو مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے خاتمے کے بعد نقد رقم کے غیر اعلانیہ ذخائر کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ دو مختلف مالیت کے نوٹوں کے خاتمے کے بعد، بینکوں نے تازہ ذخائر کی مد میں 2.74 ؍ ارب ڈالر وصول کیے ہیں۔ ایچ ایس بی سی کے ایک تجزیہ کار نے توقع ظاہر کی ہے کہ دسمبر کے آخر تک جمع ہونے والی رقم 164؍ ڈالرز ہوجائے گی۔
ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ اسکیم کے تحت حکومت نے غیر اعلانیہ آمدنی پر 30؍ فیصد ٹیکس اور 10؍ فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1868642
آپ کا تبصرہ