3 نومبر، 2016، 8:52 PM

افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 30 افراد ہلاک

 افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 30 افراد ہلاک

نیٹو نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک ہوگئے ہیں مسلم ممالک پرمغربی ممالک کی جارحیت میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے سعودی عرب مغربی ممالک بالخصوص امیرکہ کا اہم اتحادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک ہوگئے ہیں مسلم ممالک پرمغربی ممالک کی جارحیت میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے سعودی عرب مغربی ممالک بالخصوص امیرکہ کا اہم اتحادی ہے۔ نیٹو نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق طالبان کے زیراثر افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی اور 3 افغان اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے بلاتقریق بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں گولے گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔صوبائی  ترجمان محمود دانش کا کہنا ہے کہ افغان فورسز اور اتحادی افواج کا قندوز سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران شہری علاقے میں بمباری کے باعث 30 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جب کہ نیٹو نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی۔

News ID 1868057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha