31 اکتوبر، 2016، 6:46 PM

مریم اورنگ زیب پاکستان کی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر

مریم اورنگ زیب پاکستان کی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ہے اور وہ منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ہے اور وہ منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔  اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پارلیمنٹ مریم اورنگ زیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا جب کہ وہ کل وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔مریم اورنگ زیب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، وزیر مملکت بننے سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا بھی حصہ تھیں۔

News ID 1867979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha