4 اگست، 2017، 1:13 PM

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے ایوان صدرمیں پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ایوان صدرمیں پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی کابینہ میں 20 وفاقی وزرااور9 وزیرمملکت تھے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کےارکان کی تعداد 47 ہے جن میں 28 وفاقی وزرا اور 19 وزیر مملکت ہیں۔ گزشتہ کابینہ کے وزیرداخلہ چوہدری نثارموجودہ کابینہ میں شامل نہیں، موجودہ کابینہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد 8 ہے جن میں سے 3 مسلم لیگ ( ن )  کی گزشتہ کابینہ میں بھی شامل تھے۔خواجہ آصف وزیرخارجہ، اسحاق ڈار وزیرخزانہ ، خرم دستگیر وزیردفاع ، احسن اقبال وزیرداخلہ، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے، مشاہد اللہ خان وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی اُمور، سینیٹر صلاح الدین ترمذی اینٹی نارکوٹکس کے وفاقی وزیر، سید جاوید علی شاہ وفاقی وزیر برائے آبی ذرائع، عبدالقادر بلوچ وزیرسیفران جب کہ پچھلی حکومت کے 2 وزرائے مملکت سائرہ افضل تارڑ اور میاں بلیغ الرحمان کو وفاقی وزیربناتے ہوئے صحت اور تعلیم کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگروفاقی وزرا میں رانا تنویر، سکندرحیات بوسن، پیرصدرالدین، شیخ آفتاب ، کامران مائیکل، مرتضیٰ جتوئی، ریاض پیرزادہ، برجیس طاہر، زاہد حامد اور حاصل بزنجو شامل ہیں۔ پلاننگ ڈویژن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےماتحت رہے گا۔

پٹرولیم اور توانائی کو ملا کر نئی وزارت توانائی بنادی گئی ہے جس کے انچارج وزیر مملکت عابد شیرعلی مقررکئے گئے ہیں۔ طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ، مریم اورنگزیب انچارج وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر ہوگئیں۔ پرویزملک وزیرمملکت برائے تجارت، طارق فضل چوہدری وزیرمملکت کیڈ، دانیال عزیز وزیرمملکت برائے امور کشمیرجب کہ عثمان ابراہیم وزیرمملکت برائے قانون مقرر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ انوشہ رحمان ، جام کمال، پیر امین الحسنات، جنید انور چوہدری، محسن شاہ نوازرانجھا اورعبدالرحمان کانجو بھی وزیر مملکت بن گئے ہیں۔

News ID 1874320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha