28 اکتوبر، 2016، 11:34 AM

پاکستان کے علاقہ جہلم میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ جہلم میں  زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ جہلم میں کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 5 کی حالت غیر ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جہلم میں  کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 5 کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک جب کہ 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد کو راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زہریلی شراب ان لوگوں نے خود تیار کی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تو حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

News ID 1867897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha