20 اکتوبر، 2016، 1:43 PM

ترکی کے جنگی طیاروں کی شام کے شہر حلب پر بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں کی شام کے شہر حلب پر بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر حلب کے شمال میں دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شامی سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر حلب کے شمال میں دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شام کے سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شام کی جنگ پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہےگذشتہ 24 گھنٹوں میں ترکی کی فضائیہ نے 26 بار سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اطلاعات کے مطابق ترکی کے فضآئی حملے میں 120 سے لیکر 200 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی نے شام کے علاقہ الحسیا، ام القری اور ام حوش پر بمباری کی ان علاقوں کو سنی کردوں نے داعش کے قبضہ سے آزاد کرایا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ترکی آشکارا طور پر داعش کی حمایت کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی عالمی اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ ترکی داعش مخالف فورسز کے خلاف کارروائی پر کمر بستہ  ہوگيا ہے۔

News ID 1867719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha