یمن میں سعودی عرب کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ/ مظاہرین نے سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں یمنی عوام نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سباء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں یمنی عوام نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔ یمنی عوام نے صنعا میں منعقد ایک مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے اور سعودی عرب کو خطے میں امریکی اور صہیونی ایجنٹ قراردیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب  کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے جن پرسعودی عرب کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگي جہازوں نے کل صنعا میں ایک مجلس عزا پر بمباری کرکے 700 سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا شہداء اور زخمیوں کی عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1867481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =