25 ستمبر، 2016، 11:11 PM

افغانستان میں طالبان کے سابق کمانڈر اعظم طارق سمیت 10طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سابق کمانڈر اعظم طارق سمیت 10طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں اتحادی فوج سے جھڑپ کے دوران طالبان کے سابق کمانڈراعظم طارق سمیت 10طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیونیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں اتحادی فوج سے جھڑپ کے دوران طالبان کے سابق کمانڈر سمیت 10طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اتحادی افواج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹرز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا ،شیلنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے سابق ترجمان اعظم طارق اپنے بیٹے سمیت ہلاک ہو گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے حلقہ محسود نے اعظم طارق اور ان کے بیٹے شفیع اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

News ID 1867175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha