مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی، ترکی ،فرانس ،برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا ہے۔صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور بینکی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، شام اور دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں گفتگو کی۔صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مشترکہ اقدام کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل فریقین کےلئے ضروری ہے اور کسی ایک ملک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں خلل ڈالے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔صدر حسن روحانی نے ناروے کی وزير اعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی معاملات پر گفتگو کی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے آج خطاب بھی کریں گے۔
ایرانی صدر کی نیویارک میں اٹلی، ترکی ،فرانس ،برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی، ترکی ،فرانس ،برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا ہے۔
News ID 1867086
آپ کا تبصرہ