18 ستمبر، 2016، 6:34 PM

عمران خان کا 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کا اعلان

عمران خان کا 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کا اعلان

پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کرنےکا اعلان کردیا ہےعمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا iبھی مطالبہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کرنےکا اعلان کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی، ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کا دعویٰ تھا کہ 30 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا اسے بڑی مار پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک راستہ کرپشن پر خاموشی اور دوسرا راستہ نیا پاکستان بنانے کا راستہ ہے، اور ہم نے اس کا انتخاب کیا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ اگلا الیکشن ہارے تو جیل میں ہوں گے۔انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ لندن میں خریدی گئی جائیداد کے دستاویز دکھائیں، یہ بتائیں کہ فلیٹس خریدنے کیلئے اربوں روپے کہاں سے آئے، یہ پیسے بیرون ملک کیسے گئے اور کیا اس پر ٹیکس ادا کیا گیا۔

News ID 1866999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha