12 ستمبر، 2016، 6:14 PM

ترکی میں حکمراں جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 48 افراد زخمی

ترکی میں حکمراں جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 48 افراد زخمی

ترکی کے مشرقی شہر وان میں حکمران جماعت عدالت اور توسعہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی شہر وان میں حکمران جماعت عدالت اور توسعہ  کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر وان میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 48 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ حکمران جماعت کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ایمبولینسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1866875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha