19 اگست، 2016، 11:56 PM

افغان شہریوں کا بلوچستان میں ہندوستانی پرچم نذرآتش کرنے پر احتجاج/باب دوستی پر پتھراؤ

افغان شہریوں کا بلوچستان میں ہندوستانی پرچم نذرآتش کرنے پر احتجاج/باب دوستی پر پتھراؤ

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف گزشتہ روزہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں احتجاج اور ہندوستانی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف افغان شہریوں نے سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور باب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد باب دوستی کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف گزشتہ روزہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان  میں احتجاج اور ہندوستانی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف افغان شہریوں نے سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور باب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا جس کے بعد باب دوستی کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ باب دوستی کو اس وقت بند کیا گیا جب افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں جمع ہونے والے افغان شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے باب دوستی پر سنگ باری کی اور گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف افغان شہریوں نے احتجاجاً باب دوستی پر پتھراؤ کیا اور پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی۔ واقعہ  کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹوسپلائی معطل ہوگئی، پاک افغان بارڈر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب سرحدی علاقے چمن میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم نذرآتش کیا گيا ہے جس کے بعد پاکستانی  شہریوں میں اشتعال پھیل گیا ہے اورعوام نے باب دوستی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جسے لیویز سمیت دیگر فورسز نے روک دیا۔

News ID 1866328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha