19 اگست، 2016، 11:37 PM

بنگلہ دیش کی بلوچستان کے بارے میں ہندوستانی مؤقف کی حمایت

بنگلہ دیش کی بلوچستان کے بارے میں ہندوستانی مؤقف کی حمایت

بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے معاملے میں ہندوستان وزیراعظم نریندر مودی کے موقف کا ساتھ دے گا اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایک اعلامیہ جاری کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے معاملے میں ہندوستان  وزیراعظم نریندر مودی کے موقف کا ساتھ دے گا اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایک اعلامیہ جاری کرے گا۔ بنگلہ دیشی وزیر برائے اطلاعات حسن الحق انور نے ایک ہندوستانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے موضوع پر ان کا ملک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے اورہم جلد ہی بلوچستان کے موضوع پر اپنی پالیسی باقاعدہ طور پر جاری کر دیں گے۔

News ID 1866326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha