12 اگست، 2016، 12:11 AM

تھائی لینڈ میں دو بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور زخمی

تھائی لینڈ میں دو بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور زخمی

تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر بم دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  اور12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہواہن میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق اور  12 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیوٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا بعض ذرائع کے مطابق بم گلدانوں میں رکھے گئے جنھیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ  کرکے لوگوں کو نشانہ بنا یا گیا ہے ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ۔

News ID 1866153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha