2 اگست، 2016، 12:36 AM

صوبہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع

صوبہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری داخلہ ریاض حسین سومرو کو مشیر قانون اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کی مشاورت کے بعد سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی مدت گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد سے صوبے میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔

News ID 1865924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha