مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستانیوں کو افغانستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، افغانستان میں کام کرنے والے درجنوں پاکستانی طورخم سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہورہے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستانیوں کے اخراج کا حکم افغانیوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی کے باعث جاری کیا گیا ہے افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے جس کے باعث پاک افغان سرحد کے قریب رہائش پذیر درجنوں پاکستانی طورخم سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو افغانستان چھوڑنے کے احکامات پاکستان میں افغانیوں کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں افغانیوں کو نہیں چھوڑا جاتا تب تک پاکستانیوں کو بھی افغانستان میں رہنے نہیں دیا جائیگا۔
افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستانیوں کو افغانستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، افغانستان میں کام کرنے والے درجنوں پاکستانی طورخم سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہورہے ہیں۔
News ID 1865517
آپ کا تبصرہ