2 فروری، 2018، 2:27 PM

پاکستان کو کابل حملوں کے منصوبے پاکستان میں ہونے کے ثبوت فراہم کردیئے

پاکستان کو کابل حملوں کے منصوبے پاکستان میں ہونے کے ثبوت فراہم  کردیئے

افغانستان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو کابل میں حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کیے جانے کی ناقابل تردید ثبوت فراہم کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو کابل میں حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کیے جانے کی ناقابل تردید ثبوت فراہم کردیے ہیں۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ محمد معصوم ستانکزئی نے ذرائع ابلاغ  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات صاف ہے کہ کابل حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ایک روز بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے گزارش کی تھی کہ ملزمان کو ہمارے حوالے کیا جائے اور ہم نے حملے کی منصوبہ بندی سرحد پار کیے جانے کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت بھی پاکستان کو فراہم کیے ہیں۔ افغان کے وزیر داخلہ وائز برمک کا کہنا تھا کہ افغانستان نے بدھ کے روز ہونے والے ایک گھنٹے طویل اجلاس میں پاکستان کو سوالات کی فہرست تھما دی ہے جس میں پاکستان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ طالبان کے رہنماؤں اور ان کی سرزمین میں چلنے والے ٹریننگ سینٹرز کے خلاف کیا اقدامات کر رہا ہے۔

News ID 1878455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha