مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے نئے سربراہ احمد دیریہ نے ڈاکو اور چپاول گر ملک قراردیدیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق الشباب کے نئے سربراہ نے اپنے ایک صوتی پیغام میں کہا ہے کہ ترکی صومالیہ کے عوام کی مدد کے بجائے لوٹ مار کررہا ہے ترکی ڈاکو اور چپاول گر ملک ہے۔ احمدی دیریہ نے کہا ہے کہ ترک حکومت صومالیہ کے عوام اور دیگر مسلمانوں کی دشمن ہے جو مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے اشارے پر کام کررہی ہے ۔
آپ کا تبصرہ