مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے دھماکے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کیا ہے رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1865450
آپ کا تبصرہ