30 جون، 2016، 1:14 AM

پاکستان نےافغان مہاجرین کے قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نےافغان مہاجرین کے قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں عارضی قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں عارضی قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین رواں سال 31 دسمبر تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ فوری طور پر یو این ایچ سی آر اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں تاکہ افغان مہاجرین کے کیمپوں کو مرحلہ وار افغانستان میں منتقل کیا جاسکے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق کیمپوں کو منتقل کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان اس حوالے سے آئندہ تین سال تک افغانستان کو مفت گندم فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن میں 6 ماہ کی توسیع کی تھی جو رواں ماہ 30 جون کو اختتام پذیر ہورہی تھی۔

پاکستان میں اس وقت تقریباََ 16 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں لیکن اتنی ہی تعداد میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین بھی یہاں موجود ہیں۔

News ID 1865125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha