مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کا پاکستان سے سُپر مُشاق ٹریننگ طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ میں ہوئی، جہاں قطر کی حکومت کی جانب سے قطر ایئر اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد النبت نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے نائب چیئرمین ایئر وائس مارشل ارشد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے ایئر شو میں قطر نے طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور قطر اپنی ایئر فورس ٹریننگ اکیڈمی کے لیے، پاکستان سے طیارے خرید رہا ہے۔
قطر کا پاکستان سے سُپر مُشاق ٹریننگ طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
News ID 1864954
آپ کا تبصرہ