17 جون، 2016، 12:20 AM

برطانوی رکن پارلیمنٹ حملے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں

برطانوی رکن پارلیمنٹ حملے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک حملے میں زخمی ہونے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیلن جو کوکس اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں، رکن پارلیمنٹ کو حملہ آور نے چاقواورگولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک حملے میں زخمی ہونے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیلن جو کوکس اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں، رکن پارلیمنٹ کو حملہ آور نے چاقواورگولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔
حملے کے الزام میں ایک 52سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 41 سالہ جو کوکس دوبچوں کی ماں تھیں، وہ یارکشائر کے علاقے باٹلے سے منتخب ہوئی تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق برطانیہ کے علاقے برسٹل میں لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ ہیلن جو کوکس پر حملہ آور نے تشدد کیا پھر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، پولیس اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئی اور تھوڑی دیر بعد 52 سالہ مشتبہ شخص کو حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

News ID 1864794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha