16 جون، 2016، 1:59 AM

فرانس اور بیلجیئم میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

فرانس اور بیلجیئم میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

فرانس اور بیلجیئم میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس اور بیلجیئم میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش فرانس اور بیلجیم پر حملہ کرسکتی ہے اور حملے کرنے  کے لیے داعش دہشت گرد شام سے روانہ ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے ممکنہ حملوں کی اطلاعات کے بعد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کو خبردار کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملوں کے خدشے کے  پیش نظر بیلجیئم کرائسز سینٹر کی جانب سے ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیلجیئم حکام کی جانب سے داعش کے ممکنہ حملوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تمام سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فرانس جب کہ اس سال بیلجیئم میں حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ وہی دہشت گرد ہیں جنھیں مغربی ممالک نے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے بڑے کر و فر کے ساتھ شام روانہ کیا اور گذشتہ پانچ برسوں میں ان کی حمایت کرتے رہے ہیں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو سعودی عرب، قطر، ترکی ، امریکہ اور اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

News ID 1864782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha