مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فضائیہ نے صوبہ حلب میں داعش دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کرکے 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کی فضائیہ کی جانب سے حلب کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 70 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں
خبر ایجنسی کے مطابق فضائیہ نے سالہن، فردوس، جسر الحق ،صلاح الدین، سکورے، ملاح اور کوسٹیلو کے علاقوں میں بمباری کی۔ اس کے علاوہ بھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب فضائیہ نے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رکھی۔ اطلاعات کے مطابق شام میں دہشت گردوں کو شدید پسپائی اور شکست کا سامنا ہے اور شام میں آئے ہوئے 80 ممالک کے دہشت گرد اب جان بچا کر فرار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ