13 جون، 2016، 1:41 PM

ہندوستانی ایئرفورس کا لڑاکاطیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

ہندوستانی ایئرفورس کا لڑاکاطیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

 ہندوستانی ریاست راجھستان کے رہائشی علاقے جودھ پور میں ہندوستانی ایئرفورس کا لڑاکاطیارہ MiG-27ایک عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا ۔ تاہم دونوں پائلٹ چھلانگ لگاکر محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست راجھستان کے رہائشی علاقے جودھ پور میں ہندوستانی ایئرفورس کا لڑاکاطیارہ MiG-27ایک عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا ۔ تاہم دونوں پائلٹ چھلانگ لگاکر محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جودھ پور ایئربیس کے قریب ہی طیارہ گرکر تباہ ہواجس پر فضائیہ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ نیوز18کے مطابق پائلٹ نے تیکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تاہم انجن فیل ہونے پر پائلٹوں نے فوری چھلانگ لگادی جس کے بعد طیارہ مہاویرنگرمیں ایک گھر سے ملحقہ علاقے میں گرگیا ۔پولیس حکام کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ 
رپورٹس کے مطابق MiG-27 بھارت کے سب سے پرانے لڑاکا طیارے ہیں جنہیں آہستہ آہستہ گراﺅنڈ کردیاجائے گا۔ ایئرچیف مارشل اروپ راہا کہہ چکے ہیں کہ رافیل طیاروں کے آنے کے بعد اپ گریڈ نہ ہونیوالے طیارے آئندہ چند سالوں میں گراﺅنڈ کردیئے جائیں گے ۔
 

News ID 1864712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha