روسی فضائیہ کے جنگي طیارے کے حادثے میں پائلٹ ہلاک

روسی فضائیہ کا جنگی جہاز دارالحکومت ماسکو کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فضائیہ کا جنگی جہاز دارالحکومت ماسکو کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی فضائیہ سے منسلک ایکروبیٹ ٹیم رشین نائٹس کا سخوئی 27 طیارہ فضائی مظاہرے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ ماسکو کے نواحی علاقے پشکنسکی میں واقع ائیربیس پر اترتے ہوئے قریبی جنگلات میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

News Code 1864634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha